کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے سات اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 194 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص، زیر علاج ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ، مستونگ ، لسبیلہ، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی ، جھل مگسی ، مستونگ ، اورژوب سے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 194 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد5776 ہوگی ہے، متاثرہ مریضوں میں سے 5628 مریض مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں ان میں سے 4321 کا تعلق کوئٹہ ، 135 کا قلعہ سیف اللہ 134 کا پشین100 کا تعلق جعفرآباد سے ہے، رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کے انتقال سے صوبے میں اب تک کورونا سے ہونے والی مصدقہ اموات کی تعداد 54 ہوگی ہے، جبکہ 48 مشتبہ مریض بھی جاں بحق ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 75 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2110 ہوگی ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 3612 مریض زیر علاج ہیں ، جبکہ 726 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہیں ۔ صوبے میں 70661 افراد کی اسکریننگ کے دوران 29205 مشتبہ مریضوں میں سے 28652 کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران 23076 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی جبکہ 5776 کی مثبت آئی ہے ۔
