نوشکی۔بلوچستان نیشنل پارٹی کےسابقہ ضلعی صدر و سابقہ یونین ناظم نزیربلوچ کا ڈپٹی کمشنرنوشکی اور ڈی ایچ او نوشکی سے مچھر مار سپرے کروانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت ختم ہونے کے ساتھ ہی نوشکی شہر و گرد و نواح میں مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہوگیا، شہر کے مرکزی مقامات سمیت اندرونی علاقوں کے خالی پلاٹوں، میدانوں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیر اور بارشوں کی وجہ سے کھڑا پانی مچھروں کی افزائش نسل کی نرسریاں بن چکی ہیں، شہر کے گلی محلوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نےمزید اس حوالے سے کہا کہ پاکستان سمیت نوشکی میں پہلے ہی کورونا وائرس کا شدید خدشہ ہے جس کے لئے انتہائی ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور اس کی آگاہی کے لئے بھی اہتمام کیا لیکن دوسری جانب کہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی صورتحال سے ناآشنا انتظامیہ مچھروں کے خاتمے کے لئے صفائی ستھرائی اور سپرے وغیرہ کا اہتمام نہیں کر رہے،انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے مچھر مار سپرے نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے خدشہ کے ساتھ ساتھ مچھر و دیگر حشرات والارض میں اضافہ ہورہا ہے جس سےیونین کونسل مینگل قادر آباد سمیت نوشکی بھرکے بچے، بوڑے، عورتیں موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس صورتحال پر نزیر بلوچ کا ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ڈی ایچ اوسے نوشکی شہر یونین کونسل مینگل قادرآباد سمیت مضافاتی علاقوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے اور مچھر مار سپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے






