کوئٹہ: بی این پی بلوچستان کے شہید رہنما در جان پرکانی کی صاحبزادی نمرا پرکانی نے چیئرمین منظور کے انتقال کوانتہائی افسوس ناک خبر قرار دیا ہے۔ ٹوئیٹر پر چیئرمین منظور کے انتقال پر انہوں نے ان کی مغفرت اور اعلیٰ درجات کے لئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ”واقعی یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے .. 2020 شروع ہی سے ہی ایک برا سال رہا ہے .. ہم اپنے معاشرے کے جواہرات کھو رہے ہیں … آپ سب سے کورونا کو کچھ سنجیدہ رکھنے کی درخواست ہے .. آپ کی زندگی کی ساری اہمیت ہے … سب محفوظ رہیں “۔






