قبائلی رہنما سردار سائرس خان جمالدینی نے SSP حسین احمد لہڑی اور SHOنوشکی علی احمد بگٹی صاحب کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے حسین احمد لہڑی صاحب اور علی احمد بگٹی صاحب نوشکی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں تب سے نوشکی امن کا گیوارہ بن گیا ہے،اس سے پہلے منشیات فروشی، چوری وڈکیتی روز کا معمول بنا ہوا تھا عزت دار لوگ اپنے گھروں تک محصور ہوگئے تھے ہر طرف خوف کا سماں تھا۔اب جبکہ لگتا ہے کہ نوشکی اپنی سابقہ حیثیت میں نظر آنے لگا ہے، علی احمد بگٹی صاحب جیسے مدبر اور انرجیٹک آفیسر کی جتنی تعریف کرے کم ہے ہمیں امید ہے کہ لہڑی صاحب، بگٹی صاحب اور انکی پوری ٹیم اسی طرح دن رات ایک کرکے نوشکی جیسے پرامن اور مردم خیزسرزمین کی سابقہ حیثیت بحال کرنے میں کوئی کسر نہیں چوڑینگے میں اپنی طرف سے اور اپنی قبائل کی طرف سے لہڑی صاحب اور بگٹی صاحب کی ان کوششوں کوسراہاتا ہوں اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔کہ جب بھی ہماری تعاون کی ضرورت پڑیگی ہم پیچھے نہیں ہٹھینگے۔ جس طرح آپ لوگ اپنی دن رات ایک کرکے ہماری عزت اور سرخروئی میں پیش پیش ہوں منشیات اور چوری جیسے ناسور کے خلاف برسر پیکار ہو ،منشیات نسلوں کا دشمن ہے چوری وڈکیتی روایات کے خلاف ہے۔ہمیں امید ہے مزید آپ آفیسرز کا تعاون اور کوشش جاری وساری رئیگا تاوقتکہ ایسے ناسوروں کا قلع قمع نہ ہوجائے۔ارادے پختے ہو کوئی مشکل عبور کرنا ناممکن نہیں ہوسکتا۔دعا ہے کہ مزید ہمت، طاقت اور نیک تمنائیں آپکے قدم چھومے۔
