راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں افغان مہاجرین اور مفاہمتی عمل کے حوالے سے گفتگو ہوئی ، دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ اہداف کیلئے کام جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔ اتوار کے روزپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مفاہمتی عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطہ کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات میں افغان مہاجرین اور مفاہمتی عمل کے حوالے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور بھی غور آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے کیے گئے اقدامات کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں طے شدہ مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا






