تربت سانحہ ڈنک کا واقع انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقع ہے ، میر ہزار خان لہڑی

تربت سانحہ ڈنک کا واقع انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقع ہے ، میر ہزار خان لہڑی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

مستونگ(نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء میر ہزار خان لہڑی، زرک علی لہڑی، محمد طارق شاہوانی صفی اللہ لہڑی حفیظ شاہوانی و دیگر سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربت سانحہ ڈنک کا واقع انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقع ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے یہ گھناؤنی اور انسانیت دشمن اقدام اسلامی بلوچی اور قبائلی روایات کی منافی عمل ہے اس واقع میں ملوث ملزمان کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہصوبائی حکومت اور بلخصوص وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور سیکیورٹی اداروں کی زاتی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت سانحہ ڈنک اور سانحہ ہزار ٹاون کے مرکزی ملزمان اور انکی دیگر ساتھیوں کی بر وقت قاتلوں کی گرفتاری اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت میر جام کمال خان کی قیادت میں بر سر اقتدار آئی ہے بلوچستان میں دہشت گرد کاروائیوں میں کمی اور قیام امن کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے اور آنے والے دنون میں موجودہ حکومت امن و امان میں مزید بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات کریگی انہوں نے کہا آج اہل بلوچستان اپنی جان و مال کو محفوظ سمجھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ حکومت نے سانحہ ہزارہ ٹاؤن اور ڈنگ سانحہ کے ملزمان کو بروقت گرفتار کرکے یہ ثابت کردیا کہ بلوچستان میں قانون و انصاف کو کسی کے لیے پامال نہیں کیاجاسکتا اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی حکومتی اقدامات کو سراہتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی قیام اور سانحہ ڈنک سانحہ ہزار ٹاون کی ملزمان کی فوری گرفتاری پر ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور وزیر داخلہ میر ضیاء جان لانگو کو سلام پیش کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!