دالبندین ،تربت میں ہونے والا یہ واقع انسانی حقوق،ملکی قانون اور ہماری روایات کی پامالی  ہے ، سول سوسائٹی

دالبندین ،تربت میں ہونے والا یہ واقع انسانی حقوق،ملکی قانون اور ہماری روایات کی پامالی ہے ، سول سوسائٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین : محمد بخش بلوچ سے : سول سوسائٹی دالبندین کی جانب سے تربت سانحے کے خلاف اور برمش کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالے جانے والے ریلی کو پولیس اور انتظامیہ نے احتجاج کرنے سے روک کر کہا کہ ان حالات میں ہم آپ لوگوں کو احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے جس کے سبب ریلی کے شرکاء نے اسی مقام پر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آ ج کا یہ ریلی اور مظاہر ہ گزشتہ چند روز قبل ب لوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈھنک میں ہو نے والے واقعے کی مزمت اور معصوم برمش سے اظہار یکجہتی کے طور پر نکالا گیا ہے اس مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں سب ہی اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ تربت میں ہونے والا یہ واقع انسانی حقوق،ملکی قانون اور ہماری روایات کی پامالی ہے یہ واقع انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے ہم شہید ملک ناز کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم برمش کو انصاف فراہم کیا جائے شہید ملک ناز کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے اور ان کی سرپرستی کرنے والے افراد کو بے نقاب کرکے بلوچستان سے ڈیتھ اسکواڈ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ بلوچستان کی عوام کو ان بے لگام غنڈوں سے نجات مل سکےساتھ ہی ہم قومی میڈیا کے اس سانحہ پر خاموشی اور اس خبر کو مختلف رنگ دینے کی بھر پور مزمت کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!