پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان مسلم لیگ(ن) کےسینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے، یہ وائرس نہ صرف عام لوگوں کو متاثر کررہا ہے بلکہ سیاست دان بھی اس میں مبتلا ہورہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی سے قبل بھی پاکستان میں متعدد سیاستدان اور اہم شخصیات کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جبکہ کچھ کا اس کے باعث انتقال بھی ہوچکا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ملک کے پہلے سیاستدان تھے جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آئیسولیشن میں رہنے کے بعد صحتیاب ہو گئے تھے۔اپریل میں ضلع مردان سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جبکہ وزیر صحت خیبرپختونخوا نے بتایا تھا کہ ان کے معاون خصوصی کامران خان بنگش میں بھی کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!