معروف اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس سے چل بسے

معروف اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس سے چل بسے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔صغیرالہٰی کو کورونا وائرس کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر گزشتہ دنوں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔صغیر الہٰی کی کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے لیےطے کردہ ضابطہ کار کے تحت تدفین بھی کر دی گئی ہے۔لاڑکانہ شہر میں صغیر الہٰی سمیت کھچی برادری کے اب تک 11 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہے اور 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!