قلات(نامہ نگار )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق سی سی ممبر ارباب نعیم دہوار نے کہاہے کہ آرٹی سی قلات کو منتقل کر نے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے تاریخی آر ٹی سی سینٹر کو قلات سے پہلے بھی منتقل کر نے کی کوشش کی گئی تھی جسے قلات کے غیور عوام نے ناکام بنا دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخی آرٹی سی سینٹرکو قلات سے منتقل کی کوشش کی جاری ہیں ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ قلات کی تاریخی ورثہ ہے اس کو قلات سے کہیں منتقلی کی سخت مذاہمت کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تاریخی آر ٹی سی سینٹر کو تمام سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں اب اس تاریخی ورثہ کو قلات سے کہیں منتقل کرنے کا کوئی بھی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آفیسران اپنی سہولت کے لیئے کوئٹہ منتقل کرنے کی ہر وقت کوشش کرتے رہتے ہیں مگر ہم نے اس کوشش کو ہروقت ناکام بنا دیا ہیں انہوں نے کہا کہ جو آفیسر قلات میں نہیں رہنا چاہتے ہیں وہ خود اپنا تبادلہ کروائیں مگر تاریخی آرٹی سی سینٹر کو قلات سے منتقل کر نے کی کو شش نہ کرے انہوں نے کہا کہ 2013 میں بھی آفیسران نے اپنی سہولت کے لیئے اس تاریخی ورثہ کو کوئٹہ منتقل کر دیا تھا مگر قلات کے شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد آرٹی سی سینٹر کو ایک بار پھر قلات منتقل کر دیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ آرٹی سی سینٹر قلات کی منتقلی سے کروڑوں روپے کی عمارت اور دیگر سامان تباہ ہو جا ئیں گے جس کی تما م تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی






