آئل اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی صورت آئل ٹینکرز کی سپلائی بند نہیں کی جائے گی،ملک کی نازک صورتحال میں عوام کےساتھ کھڑےہیں۔
چیئرمین آئل اونرزایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں صبر و تحمل سے کام لیا جائے گا،پورے پاکستان میں آئل ٹینکرز کی سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کریں۔
میرشمس شاہوانی کے مطابق حکومت کو کسی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ کا شکار نہ ہونے دیں،وزیراعظم کے مشیر اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مختلف امور پر میٹنگز جاری ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافےکےباعث پاکستان میں قیمتیں بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،مہنگائی کے باوجود حالات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔






