موجودہ صوبائی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے ‘ محمد اکبر مینگل

موجودہ صوبائی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے ‘ محمد اکبر مینگل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار ( نمائندہ کوہ یار )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءرکن صوبائی اسمبلی میرمحمداکبرمینگل نے کہا ہے صوبائی حکومت لاءاینڈ آرڈر پرقابوپانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکا ہے تربت ڈنک واقعہ اورکوئٹہ واقعہ نے صوبائی حکومت کی ناکامیوں کے کلعی کھول دی ہے۔ صوبائی حکومت ہمارے خیال میں بلوچستان کے تاریخ میں ناکا سے ناکام ترین حکومت ثابت ہوچکا ہے۔۔ تربت ڈنک کے عوام اگرقاتلوں سے ایک کوخود نہ پکڑتے تو ان کے ساتھ باقی قاتل کبھی بھی گرفتارنہ ہوتے۔ صوبائی حکومت کو اب چا ہیئے کہ اصل سرغنوں کو گرفتارکرکے ان اصل کردارکا پردہ عوام کے سامنے لائے۔ آج صوبہ بلوچستان ایک بارہھراصلاح بندجتوں کے حوالے کیئے جارہے ہیں لیکن یہ صوبائی حکومت کی خام خیالی ہے کہ وہ ماضی کی طرح ان اصلاح بندجتوں کے زریعے بلوچ عوام کو اپنے حقوق سے دستبردار کرینگے۔ انہوں نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہاں کہ حوش کے ناخن لیں بزوربندوق کسی کی آواز دبانے کی کوشش آگ میں پیٹرول چھڑکنے کی مترادف ہوگا۔ انہوں نے مرکزی حکومت اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تربت ڈنک واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اصل ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے اورمعصوم برمش کو انصاف دیکر بلوچستان کو اصلاح بند جتوں سے پاک کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!