کراچی ، نوابزادہ اسرار اللہ زہری ، سردارزادہ ظفر ساسولی ، سردار حیات ساجدی و دیگر کی حمود الرحمان مینگل سے ملاقات ، خضدار خود کش حملے میں زخمی یاسر مینگل کی عیادت

کراچی ، نوابزادہ اسرار اللہ زہری ، سردارزادہ ظفر ساسولی ، سردار حیات ساجدی و دیگر کی حمود الرحمان مینگل سے ملاقات ، خضدار خود کش حملے میں زخمی یاسر مینگل کی عیادت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری، سردارزادہ میر ظفر ساسولی، سردار حیات خان ساجدی، کمشنر خضدار ڈویژن طفیل بلوچ، کمشنر ریلیف بلوچستان جہانزیب خان، مولانا محمد نصیب مینگل، داود جان محمدزئی، میر مجیب رودینی، میر فدا احمد قلندرانی، محمد عالم براہوئی، میر عبدالرزاق سمالانی، حاجی محمد اکرم جتک، ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خضدار خودکش حملے میں زخمی پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر رہنما اور جھالاوان عوامی پینل وڈھ کے صدر میر یاسر احمد مینگل کی عیادت کے سلسلے میں میر حمود الرحمن مینگل سے ملاقات کی۔ معزز شخصیات نے میر یاسر احمد مینگل کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناو¿ں اور دعاو¿ں کا اظہار کیا، جبکہ خضدار خودکش حملے میں زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا، اس موقع پر میر افضل خان مینگل اور میر صلاح الدین مینگل بھی موجود تھے۔ واضح رہے میر یاسر احمد مینگل نے گزشتہ دن خضدار حملے کو جرات و بہادری سے ناکام بنایا میر یاسر احمد مینگل اپنے قائد اور دیگر جانبازوں کے ہمراہ فرنٹ پر ڈٹ کر لڑتے رہےاور رب زولجلال کی نصرت سے پہلے خودکش حملے کے چند ہی منٹ میں جنگ کا فیصلہ دشمن کے خلاف ہوچکا تھا دیگر خودکش حملہ آوروں کی ہدف تک پہچنے سے پہلے ہلاکت نے دشمن کو بدترین شکست فاش سے دوچار ہونا پڑا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!