نوشکی،: اتوار کے روز مل علاقے میں کمسن بچے موٹرسائیکلوں کے ذریعے اغواء کرنے کی کوشش ،رشتہ داروں کو اطلاع ملتے ہی مغوی جاوید مندوزئی بادینی نامی کمسن نوجوان کو بازیاب کراکر لیویز انتظامیہ کو اطلاع دیدی ، اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ،سوموار کی شب مندوزئی قبائل کے موجودگی میں لیویز فورس نے سوموار کی شب اغواء کاروں کے خلاف کاروائی شروع کی ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، لیویز فورس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، لیویز فورس نے مبینہ اغواء کاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، جب کہ دوسروں جانب لیویز فورس کی جانب سے اغواء کاروں کیخلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے اور مختلف جگہوں پر چھاپے لگائے جارہے ہیں ، آمدہ اطلاعات کے مطابق مغوی جاویدمندوزئی بادینی کو نشہ آور مشروب پلانے سے انکی حالت غیر ہوگئی، بروقت کاروائی سے اغواء کی کوشش ناکام بنادی گئی،






