کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ تربت ہزارہ ٹاﺅن واقعے میں ملوث افراد کو بروقت گرفتار ی حکومت بلوچستان اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں گرفتار افراد کو وہ سخت سزا دی جائے گی جس کے وہ حقدار ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں تربت اور ہزارہ ٹاﺅن دلخراش واقعے کا مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے بلوچستان میںہماری حکومت ہے تربت اور ہزارہ ٹاﺅن واقعے میں ملوث افراد کو بروقت گرفتاری پر حکومت بلوچستان اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے کہا ہے کہ تربت واقعے میںسرغنہ سمیت تین افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ قانون کے کٹہرے میں ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ ملوچ ملزمان کو وہ سخت سزا دی جائے گی جس کے وہ حقدارہیں اسی طرح کوئٹہ میں ہزارہ ٹاﺅن واقعے میں جتنے لوگ ملوث تھے ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔






