دالبندین ،  13 کروڑ کے ٹینڈر کیلئے 70 کروڑ کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ، سخی امان اللہ نوتیزئی

دالبندین ، 13 کروڑ کے ٹینڈر کیلئے 70 کروڑ کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ، سخی امان اللہ نوتیزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نمائندہ کوہ یار۔نیوز ۔ بابائے چاغی پینل کے سرکردہ رہنماء و سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دالبندین ماسٹر پلان کے نام پر محکمہ بی اینڈ آر کی جانب سے 13 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹینڈر کیے گئے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ 60 سے 70 کروڑ کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے صوبائی وزیر چند مخصوص ٹھیکیداروں اور اپنے بھائی ٹھیکیدار کو نوازنے کےلئے یہ سب کچھ کررہےہیں انہوں نے کہا کہ دالبندین بازار کے کارپاکنگ ۔ مرکزی ہائی سکول دالبندین کے امتحانی پال ۔دفاتر ۔کلاس رومز کے علاوہ گرلز ہائی اسکول کے اوور ہیڈ برج ۔دفاتر ۔کمروں ۔ہال ۔مسجد جبکہ اسی طرح محکمہ بی اینڈ آر کے دفاتر کو گرانے کا مقصد بڑے پیمانے پر کرپشن کی راہ ہموار کرنا ہے دالبندین بازار کی سڑکیں پہلے ہی سے کشادہ ہیں ٹریفک کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں آرہا دوسری جانب ماسٹر پلان بنانے سے شہر کے ہزاروں دکاندار ۔دیہاڑی دار مزدور طبقہ بری طرح سے متاثر ہوں گے آنہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف تمام اداروں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے اور عوامی مشاورت سے سے ماسٹر پلان کے متعلق عدالت کا بھی دروازہ کٹھکٹایا ہے اور مزید ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ھم ترقی کے ہرگز مخالف نہیں مگر ترقی کے نام پر لوگوں کو ان کی املاک جائیداد اور روزگار سے بیدخل کرنے کےلئے خاموش نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ماسٹر پلان کے نام پر ہونے والی کرپشن کے خلاف علاقے کے پوری عوام متحد ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ۔گورنر بلوچستان جسٹس ر امان اللہ خان یاسین زئ ۔چیف سیکرٹری بلوچستان ۔چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ ۔کورکمانڈر بلوچستان ۔آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ دالبندین میں سرکاری املاک کو بے جا گرانے اور عوام کے خدشات کو دور کرنے کے لیے فی الفور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!