دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے ماشکیل کے میر احسان الہٰی ریکی کی طرف سے بی این پی کے اراکین اسمبلی کے خلاف دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ھوئے کہا کہ خود احسان الہٰی کو اتنا پتہ نہیں کہ وہ آج تک کس پارٹی اور کس کی حمایتی ہیں لیکن اس کی طرف سے بی این پی کے رہنماؤں پر تنقید اور جام کمال کی تعریف کرنا تعجب خیز اور بلاجواز ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی و انکے رہنما بلوچستان کے لوگوں کے محرومیوں کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور پارٹی اپنے نظریاتی و فکری وابستگی سے بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہیں احسان الہٰی ریکی نامی شخص کا تعلق واضح طور ابھی تک کسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہیں مگر ہمیشہ ذاتی عناد اور بغض رکھنے کی وجہ سے صرف بی این پی اور بی این پی کے قائدین پر تنقید کرکے اپنا گزارا کرتا ہیں پارٹی ایسے بیانات سے نہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی اور نہ ہی اس طرح کے غیر ضروری بیانات کو اہميت دیں گی
