سندھ کو اسلام آباد کی کالونی نہ سمجھیں، مراد علی شاہ

سندھ کو اسلام آباد کی کالونی نہ سمجھیں، مراد علی شاہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد جانے سے روکنے پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو اسلام آباد کی کالونی نہ سمجھیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ‘نیشنل اکنامک کونسل ایک آئینی ادارہ ہے اور سال میں دو بار اس کے اجلاس کا آئین میں لکھا ہوا ہے’۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ‘میں اسلام آباد جاکر اجلاس میں شریک ہونا چاہتا تھا کیونکہ 50 55 افراد کا اجلاس ہوسکتا ہے تو 13 لوگوں کا اجلاس کیوں نہیں ہوسکتا لیکن مجھے واضح طور پر پیغام دیا گیا کہ آپ اسلام آباد نہ آئیں اور اگر آگئے تو ویڈیو لنک میں لیں گے اور اجلاس میں آنے نہیں دیں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم کو اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ میری اس طرح کی ہدایات نہیں تھیں، جو لوگ وزیراعظم کو گائیڈ کرتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ آئینی اجلاس میں ایسا نہیں کرسکتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!