منظوربلوچ کی جدوجہد مخلصی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،حاجی محمد رحیم سمالانی

منظوربلوچ کی جدوجہد مخلصی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،حاجی محمد رحیم سمالانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بحرین، حاجی محمد رحیم سمالانی نے بی ایس او کے سابقہ چیئرمین اور بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واجہ منظور بلوچ قوم کے عظیم و محنتی و مخلص کارکن تھے انہوں نے بلوچستان کے سیاسی جدوجہد میں ہر وقت ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور مسائل کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا انکی کمی صدیوں تک پورا نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین منظور بلوچ جیسے عظیم سنگتوں اور قربانیوں کے وجہ سے بلوچ قومی سیاست برقرار رہی ہے بلوچ سیاست میں انکے جدوجہد مخلصی اور حقیقی سیاسی کوششوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے طالب علمی کے زمانے سے بی ایس او جیسے عظیم قومی پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اور چیئرمین کے عہدے پر پہنچ کو بلوچ قومی کاز کے جدوجہد کو مضبوط کیا انہوں نے بی این پی میں بھی بجائے عہدوں کے ہمیشہ ایک ورکر کے کردار کو پسند کو اور تنظیمی زمہ داریوں کو بخوبی نبھایا وہ مستونگ میں قبائلی رنجشوں کو حل کرنے لوگوں کے درمیان خیرخواہی اور غریبوں کے لئے عظیم قومی خدمت گار تھے ہم اس دکھ کے گھڑی میں انکے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے دعا کرتے یے اللہ پاک انہیں صبر دے انکے فرزند بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر جہانگیر منظوربلوچ سے امید رکھتے ہے کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر قومی سیاست میں بھرپور کرداد ادا کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!