کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ،ممتاز بلوچ قوم پرست رہنماءسردار عطاءاللہ خان مینگل کے رفیق کار ،پارٹی کے بزرگ رہنماءسردار محمد امین قمبرانی کے بلوچستانی عوام اور بلوچ قوم کے حقوق کیلئے سیاسی وجمہوری انداز میں حقوق کی خاطر لازوال وناقابل فراموش ،جدوجہد اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک منجے ہوئے مخلص ،سیاسی ونظریاتی اورقوم وطن دوست رہنماﺅں میں شامل ہوتاہے جنہوں نے کالعدم عوامی نیشنل پارٹی سے لیکر زندگی کے آخری ایام تک جس مشکل ،کٹھن ،راستے پر چلتے ہوئے طرح طرح کی مشکلات،قید وبند کی صوبتیں برداشت کیں اور بلوچستانی قومی تحریک کے حقوق کی جدوجہد میں جو قربانیاں دی اور اصولوں پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک حقیقی ،قوم وطن دوستی کے فکر وفلسفے ،افکار ،سوچ اور نظریات پر گامزن رہ کر کبھی بھی مصلحت پسندی کے شکار نہیں ہوئے اور تمام نامساعد آمرانہ دور کے حکمرانوں ،بلوچ قوم اور محکوم اقوام کے خلاف روا روکھے گئے غیر سیاسی غیر جمہوری اقدامات کا نہایتت ہی ثابت قدمی ،مستقل مزاجی ،خندہ پیشانی ،حالات اور واقعات کا مقابلہ کیا اور اپنے اصولی موقف ،وطن اور قوم کے سچے جذبے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے ،مرحوم کی ناقابل فراموش کردار ،بلوچ قومی تحریک کیلئے قربانیوں اور جدوجہد کو سنہرے الفاظ میں لکھاجائے گاانہوں نے کہاکہ مرحوم سردار محمد امین قمبرانی کاشمار بلوچستان قومی تحریک کے عظیم رہنماءسردارعطاءاللہ خان مینگل ،نواب خیر بخش مری مرحوم ،میر غوث بخش بزنجو اور دیگر رہنماﺅں کے نظریاتی ،فکری پیروکار دوستوں میں سے ہوتاتھا انہوں نے طویل ترین جدوجہد کے ذریعے صوبے میں ون یونٹ کے خاتمے قوموں کے قومی حق حاکمیت ،واک واختیار ،حقیقی حق حکمرانی ،ساحل وسائل ،تہذیب وتمدن ،زبان ،شناخت اور وجود کو برقراررکھنے کیلئے عظیم اور ناقابل فراموش قربانیاں ،قوم وطن دوستی سے لیس سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔سردار محمدامین قمبرانی کے انتقال سے بلوچ قوم ،بلوچستان اور محکوم قومیں ایک مخلص،سچے ،بے لوث ،باکردار سیاسی رہنماءسے محروم ہوگئے اس خلاءکو پورا کرنے میں صدیاں لگیں گی،مرحوم کی وفات سے ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کواپنے جوار رحمت جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطاءفرمائے۔






