کوئٹہ: بلوچستان میں مزید 150 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے صوبہ میں اب تک 8327 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز 478 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 150 ٹیسٹ مثبت آئے محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں 85 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں اب تک 38196 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 29 ہزار 869 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 8327 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں 2916 افراد نے آئسولیشن مکمل کرکے صحت یاب ہو گئے ہیں محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں اموات کی شرح 2 فیصد متاثرہ مریضوں کی شرح 64 فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی مریضوں کی شرح 35 فیصد ہے ۔
