وزیراعلیٰ بلوچستان اور متحدہ اپوزیشن کے مابین ڈیڈ لاک برقرار ‘ مذاکرات نہ ہو سکے

وزیراعلیٰ بلوچستان اور متحدہ اپوزیشن کے مابین ڈیڈ لاک برقرار ‘ مذاکرات نہ ہو سکے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان صوبائی پی ایس ڈی پی ‘ اپوزیشن حلقوں میں مداخلت سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہوسکا تاہم مذاکرات آج متوقع ہے ذرائع کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور متحدہ اپوزیشن کی 3 رکنی کمیٹی کے درمیان آج مذاکرات ہونے تھے سرکاری میٹنگ کی وجہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی میں مذاکرات نہ ہو سکے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج متوقع ہے واضح رہے کہ 10 جون کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن کی 3 رکنی کمیٹی جن میں قائد حذب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ ‘ ملک نصیراحمد شاہوانی اور نصراللہ زیرے شامل ہیں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا تاہم ڈیڈ لاک برقرار رہا جس کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور 15 جون کو ہونا تھا تاہم مذاکرات نہ ہو سکے واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پی ایس ڈی پی میں نظرانداز کرنے حلقوں میں مداخلت فنڈز غیرمنتخب لوگوں کے ذریعے استعمال اور اپوزیشن ارکان اسمبلی کا استحقاق و عزت سے متعلق مطالبات وزیراعلیٰ پیش کئے گئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!