یو ٹیوب چینل اور ریڈیو اسٹیشن کے قیام کے منصوبوں کی منظوری جلد لی جائے ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

یو ٹیوب چینل اور ریڈیو اسٹیشن کے قیام کے منصوبوں کی منظوری جلد لی جائے ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے محکمہ اطلاعات کو آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت کے یو ٹیوب چینل اور ریڈیو اسٹیشن کے قیام کے منصوبوں کی تجاویز شامل کرنے جبکہ صوبائی محکمہ مزہبی امور کو ضلعی سطح پر بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کے اشتراک سے قران اکیڈیمیوں کے قیام کے ساتھ ساتھ وقف جائدادوں کے بہترین مصرف کو یقینی بنانے کے لیے منصوبے تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ آئندہ مالی سال کے لیے اطلاعات اور مزہبی امور کے محکموں کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں کے ویڈیو لنک جائیزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے پارلیمانی سیکریٹری برائے مزہبی امور عبدالرشید بلوچ بھی موجود تھے جبکہ سیکریٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین اور سیکریٹری مزہبی امور بالاچ عزیز نے اجلاس کو اپنے اپنے محکموں کے مجوزہ اور جاری منصوبوں خالی اور تجویز کی گئی آسامیو ں اور محکموں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے محکمہ اطلاعات میں سوشل میڈیا سیل کے قیام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ سیل کے لیے اس شعبہ سے متعلق ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں اور حکومت کے یو ٹیوب چینل اور ریڈیو اسٹیشن کے قیام کے منصوبوں کی منظوری بھی حاصل کی جائے وزیراعلیٰ نے نیوز چینلز اور پرنٹ میڈیا کے زریعہ حکومت کی کار کردگی اجاگر کرنے کے لیے جاری اشتہاری مہم کو مزید وسعت دینے اور مزید مقامی اخبارات کو مہم میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی سیکریٹری مزہبی امور نے محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ وزیراعلیٰ کو محکمے کے دیگر امور سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی زکواة کونسل قائم کردی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنروں کو چیرمین ضلعی زکواة کمیٹی کی نامزدگی کی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جسکے بعد مستحقین میں زکواة کی تقسیم کا آغاز کیا جائےگا انہوں نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں وقف جائیدادوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے ان اثاثہ جات کی مکمل تفصیل کے ساتھ ساتھ انکے بہترین مصرف کو یقینی بنانے کی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!