چراغ علم کا مینارہ نور ،استاد مرحوم شہزاد جان اکازئی بڑیچ

چراغ علم کا مینارہ نور ،استاد مرحوم شہزاد جان اکازئی بڑیچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ندیم صابر اکازئی
شہزاد جان بڑیچ چراغ علم پھیلانے والے وہ روشن ستارہ تھے کہ جن کی علم دوستی کی بدولت آج ہزاروں طلباء علوم میں روشن ستاروں کی مانند ہر سو پھیلے ہوئے ہیں۔شہزاد جان اس دنیا فانی سے کوچ کر کے اپنے رب کی بارگاہ میں پیش ہو چکے ہیں لیکن کوئی لمحہ ایسا نہیں کہ وہ اچھی یادوں ،تذکروں میں ان کو کوئی بھول گیا ہو وہ چلتے پھرتے حسن سلوک،خلوص نیت ،رواداری،مہمان نوازی،خوش باشی ،یتیموں ،مسکینوں کے لیے دل میں درد رکھنے والے اور ان کے ایسے مدد گار تھے کہ ان کی زندگی میں کسی کو معلوم ہی نہ تھا کہ وہ کیسے مستحق طلباء طالبات کی مدد کر رہے تھے۔ ان کی وفات کے بعد دنیا کو معلوم ہوا کہ وہ حاجت مندوں کے کفالت پرست تھے یعنی ایک ہاتھ سے نیکی کرو تو دوسرے ہاتھ کو معلوم بھی نہ ہو ۔ انہوں نے علمی میدان میں دن دگنی رات چگنی محنت کی اور چاغی کے سکولز میں پروان چڑھاکرمختلف تعلیمی اداروں میں گراں قدر تعلیمی افکار کی خدمات سر انجام دی شہزاد جان کی رحلت کے بعد چاغی ایک عظیم ،نیک دل وخوب سیرت ،دیانت شرافت حب دین و حب وطن تعلیم دوست استاد سے محروم محکوم ہوگیا اللہ تعالیٰ شہزاد جان کی مغفرت فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!