اٹھارویں ترمیم کے چند نکات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اٹھارویں ترمیم کے چند نکات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اٹھارویں ترمیم پر کوئی ‘کوئی اعتراض نہیں’ لیکن جلد بازی میں شامل کیے گئے چند نکات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔گورنرکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترمیم سے صوطائی وزرائے اعلیٰ کو آمروں کے برابر اختیارات دیے گئے ہیں لیکن وہ اختیارات مقامی حکومت کو منتقل نہیں کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہر جگہ نظام تین سطحوں پر قائم ہوتا ہے لیکن پاکستان میں دو سطحوں کی بنیاد پر ہے’۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کے بعد کراچی کا پہلا دو روزہ دورہ ہے، جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی اور دیگر افراد سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی حکومت نے اٹھارویں ترمیم میں چند چیزیں جلدی میں شامل کی تھیں جس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے’۔عمران خان نے کہا کہ ‘اس کی ایک مثال فضائی آلودگی ہے جس سے تمام صوبے متاثر ہوتے ہیں، معیاری ادویات کی ضرورت پڑتی ہے لیکن انہوں نے کئی چیزیں غلط کی ہیں’۔وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اگلے انتخابات میں مقامی حکومتوں کا نظام لائے گی جو دنیا کا بہترین نظام ہوگا، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں بااختیار یونین کونسل بنادی اور ایسا نظام والا پہلا صوبہ بن گیاان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے تحصیل کی سطح پر براہ راست انتخابات کروائے جس کا مقصد کرپشن کو کم کرنا تھا کیونکہ ناظم کے انتخاب میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی تھی قامی نظام حکومت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنی ابھر میں میئر نظام کامیاب ہے، ‘کراچی مسائل اس وقت تک حل نہیں ہوسکتے جب تک براہ راست انتخابات نہیں ہوتے، میں کوئی نئی بات نہیں کررہا ہے بلکہ یہ نظام پوری دنیا میں رائج ہے انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں صوبوں کو 65 فیصد حصہ دیا گیا ہے جبکہ دفاع اور قرضوں کے لیے بھی رقم مختص ہےان کا کہنا تھا کہ ‘وفاقی حکومت کو شروع میں ہی 7 فیصد بجٹ خسارہ کا سامنا ہوتا جو معقول نہیں ہے، اس پر جائزہ لینے اور بحث کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں کہیں بھی بجٹ خسارے پر نہیں بنایا جاتا’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!