سعودی عرب میں کرفیو کا خاتمہ، 50 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار

سعودی عرب میں کرفیو کا خاتمہ، 50 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پورے ملک میں گزشتہ تین ماہ سے جاری لاک ڈاؤن اب ختم کیا جا رہا ہے اور اتوار سے کاروبار اور دیگر اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے، سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پورے سعودی عرب سے اتوار کو صبح چھ بجے کرفیو ختم ہو جائے گا۔ تاہم، زائرین کی آمد، بین الاقوامی سفر اور پچاس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندیاں بدستور لاگو رہیں گی۔
مارچ میں سعودی سلطنت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پابندیاں عائد کی تھیں اور بہت سے شہروں اور قصبوں میں 24 گھنٹوں کے لیے کرفیو عائد کیا گیا تھا۔
مئی میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تین مرحلوں میں ان پابندیوں کو ختم کیا جائے گا۔ اور بتدریج آمد و رفت اور سفر پر پابندی کو نرم کیا جائے گا۔ اور 21 جون کو مکمل طور سے کرفیو اٹھا لیا جائے گا۔اٹھائیس مئی کو آمد و رفت میں نرمی کے بعد حالیہ چند ہفتوں میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ چون ہزار دو سو تئیس کیسیز درج ہوئے اور ایک ہزار دو سو تیس افراد ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!