اسلام آباد: کورونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں میں کمی کا رجحان نظر آنے لگا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89 مریض جاں بحق ہوگئے اور 4471 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے آج مسلسل ساتواں روز ہے جس میں کورونا وبا کے نئے کیسز اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 اور ہلاکتیں 3 ہزار 590 ہوگئی ہیں
