ماشکیل:(نصیر کبدانی سے)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء واجہ اکرم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بی این پی واشک کے سنئیر نائب صدر و قبائلی شخصیت میر محمد عارف ریکی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میر محمد عارف ریکی ایک سیاسی و سماجی کارکن کے ساتھ ساتھ ایک قبائلی شخصیت کے مالک ہیں موصوف ایک قدآور اور غریب پرور انسان ہیں ایسے شخصیات پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ کہی وقت سے بی این پی کے رہنماؤں و کارکنوں پر اس طرح کے حملے کیے جا رہے ہیں اور کارکنوں کو دھمکی دی جاتی ہیں کہ وہ بلوچستان کے حقیقی لیڈر سردار اختر جان مینگل اور بلوچستان کے پاسبان جماعت بی این پی کو چھوڑ دیں مگر ان کارندوں اور آلہ کاروں کی بھول ہیں کہ بی این پی کے رہنما و کارکناں اس طرح کے حملوں سے مزید مضبوط اور مستحکم ہونگے کہی ادوار میں بی این پی کو زیر کرنے اور کمزور کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے گئے تاکہ بی این پی اپنے اصولی موقف سے دستبردار ہو سکیں مگر بی این پی کے کارکناں نے تمام تر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ثابت قدم رہیں اس طرح کے بزدلانہ حملے کارکنوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی صوبائی حکومت میر عارف ریکی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں گرفتار کریں بصورت دیگر بی این پی اپنے پارٹی کے قائدین کے ہر حکم کی پاسداری کرکے ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔






