ماشکیل واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھامسلح افراد نے دکانوں پر فائرنگ کی جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدور کام کر رہے تھے فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ضروری کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے دوسری جانب خاران باب خاران سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغواءہونے والے یاسر ولد فیض اللہ کی لاش برآمد جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے اور لاش پھینک دی گئی ہے قلات سے ایک شخص کی نعش براآمد، شناخت شبیر احمد ولد ملا وزیر کے نام سے ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے بینچہ و رودینجو کے درمیانی علاقے جتک آباد سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی، نعش کو شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا، جہاں پر نعش کی شناخت شبیر احمد ولد ملا وزیر قوم رئیسانی سکنہ قلات کے نام سے ہوئی، نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے





