رحمان ملک کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے سنتھیا عدالت پہنچ گئیں

رحمان ملک کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے سنتھیا عدالت پہنچ گئیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پہنچ گئیں۔اپنی درخواست میں سنتھیا نے مؤقف اختیار کیا کہ رحمان ملک سے جان کو خطرہ ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ پولیس درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کررہی لہٰذا عدالت رحمان ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے۔سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے سماعت کی اور پولیس کونوٹس جاری کردیے ہیں۔عدالت نے سنتھیا کی درخواست پر پولیس سے 27 جون تک جواب طلب کرلیا ہے۔ گزشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک کے خلاف امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست پولیس نے مسترد کر دی تھی۔پولیس تفتیش نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ہے، درخواست ناقابل کارروائی ہے، دھمکیوں کے الزامات کے حوالے سے سنتھیا رچی کسی کا فون نمبر، تاریخ اور نہ دھمکی کا وقت بتا سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!