کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اراکین اسمبلی کو قواعد کی پابندی کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اکثر اراکین ایوان میں بلا اجازت آتے جاتے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ ہم اسمبلی کے ایوان میں نہیں بلکہ میزان چوک پر گھوم پھررہے ہیں ، بدھ کے روز ہونےو الے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کے بلااجازت آنے جانے پر انہیں تاکید کی کہ اراکین اسمبلی آنے جانے کے لئے اجازت لینے کے پابند ہیں ۔
