آئی سی یوز اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے: ترجمان بلوچستان حکومت

آئی سی یوز اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے: ترجمان بلوچستان حکومت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا مریضوں کے لیے آئی سی یوز اور وینٹی لیٹرز کی کمی ہے۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں بھی کورونا سے زیادہ متاثر علاقوں میں لاک ڈاؤن کر رہے ہیں، شروع میں عوام کی جانب سے تعاون نہیں کیا لیکن اب عوام تعاون کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے ہمیں طبی آلات اورحفاظتی سامان فراہم کیا جارہا ہے مگر ہمیں آئی سی یوز اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے، اس میں اضافہ کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ بلوچستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ صوبے میں اب تک سو سے زائد افراد لقمہ اجل بھی بن گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!