اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہنے پر عمران خان تنقید کی زد میں

اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہنے پر عمران خان تنقید کی زد میں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیر اعظم نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا نے ایبٹ آباد میں حملہ کر کے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ’شہید کیا‘۔ اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔عمران خان ملکی پارلیمان میں بجٹ کے حوالے سے تقریر کر رہے تھے، جس میں انہوں نے سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے ادوار میں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں واشنگٹن کے ساتھ شراکت داری کر کے غلطی کی تھی۔اپنی طویل تقریر کے دوران عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال، ملکی معیشت اور کئی دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ تاہم اس دوران انہوں نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستانی تعاون اور پاکستان میں نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا ذکر بھی کیا۔بن لادن کو سن 2011 میں امریکی نیوی کے اہلکاروں نے ایبٹ آباد کی فوجی اکیڈمی کے قریب ایک رہائش گاہ پر رات کے وقت آپریشن کر کے ان کے کئی دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا تھا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہونے کے باوجود واشنگٹن حکومت پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بھی امریکا کی جانب سے پاکستان پر یہی الزام دہرایا گیا ہے تاہم پاکستان ایسے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!