دالبندین۔(محمدبخش بلوچ سے ) دالبندین میں نجی مالیاتی ادارے بینک الحبیب کا پہلا برانچ کھل گیا جس کے اسسٹنٹ ایریا منیجر شاہد کریم بلوچ نے دعا کروا کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر قبائلی رہنما حاجی عنایت اللہ نوتیزی حاجی برکت سمالانی حاجی میر دوست محمد حسنی بینک الحبیب دالبندین کے منیجر نزیر آحمد سمیت دیگر موجود ۔ تھے انہوں نے کہا کہ دالبندین میں پہلی بار اے ٹی ایم مشین بینک الحبیب نے لگایا۔ شاہد کریم بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک الحبیب ایک منفرد اور غیر معمولی سہولیات دینے والا ادارہ ہے جس نے دالبندین میں پہلی بار اے ٹی ایم مشین لگاکر لوگوں کے لیے آسانی پیدا کردی۔
