اسلام آباد : نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحظ و تحقیق،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- 34 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 977 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیںاب تک صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 319564ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی،دکی، ہرنائی، جھال مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آاد، پشین، صوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 9296 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 99۔2کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1097642 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مو¿ثر تدارک کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ضلع زیارت میں تقریبا” 200 ہیکٹر پرایریل اسپرے بھی کیا گیا
