لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی اصل قیادت عوام کے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے لیکن پیراشوٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران مافیاز کی سرپرستی کرتے ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرایاہے جس سے عوام کے لئے زندگی گزارنا اجیرن ہو جائے گی۔
