لوگ تو لندن میں واک کا دفاع کرلیتے ہیں، ہم سے تو 25 روپے تک کا دفاع نہیں ہورہا، فوادچوہدری

لوگ تو لندن میں واک کا دفاع کرلیتے ہیں، ہم سے تو 25 روپے تک کا دفاع نہیں ہورہا، فوادچوہدری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ تو لندن میں واک کا دفاع کرلیتے ہیں ،ہم سے تو 25 روپےتک کا دفاع نہیں ہورہا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد اپوزیشن اس معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے جبکہ حکومتی وزراءاسے درست اقدام ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں نے بھی پریس کانفرنس کی اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔اس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماو¿ں کی پریس کانفرنس س±نی، یہ لوگ کرپشن، پاناما، منی لانڈرنگ، جعلی میڈیکل رپورٹس، لاہور میں بیمار اور لندن کی واک کا دفاع کرلیتے ہیں، ہم سے تو 25 روپے تک کا دفاع نہیں ہورہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!