صدر مملکت آصف علی زرداری برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ ایوان صدر حکام کے مطابق صدر زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپسی پر طبیعت سے متعلق سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا۔ صدر زرداری کو گزشتہ روز وطن واپس آنا تھا تاہم برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث ان کی واپسی مؤخر ہوگئی تھی۔ دورہ برطانیہ کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔






