اسلام آباد حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 6 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد شروع کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان کے 6 فیصد ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت کردی،وزیراعظم کی 6 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت وفاقی وزارتوں اور محکموں تک پہنچادی گئی۔وزیراعظم نے کوٹہ کو یقینی بنانے کےلئے ایک ماہ میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
