کوئٹہ; بلوچستان اسمبلی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مشترکہ قرار داد متفقہ طو رپر منظور کرلی جس میں وفاق سے سفارش کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے ۔ اراکین اسمبلی کی مشترکہ قرار داد کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناءبلوچ نے ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اراکین بلوچستان اسمبلی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کئے گئے حالیہ اضافے کے فیصلے کو فی الفور واپس لے ۔بعدازاں سپیکر نے مشترکہ قرار داکو پورے ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے اجلاس پیر 29جون کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا ۔





