خضدار (نامہ نگار ) قبائلی شخصیت و شیخ قبیلہ کے سربراہ سردار مراد خان شیخ نے سیاست سے گوشہ نشینی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوبارہ جھالاوان عوامی پینل کی پلیٹ فارم سے سیاسی جدو جہد شروع کرنے کا اعلان کر دیا ،میر محمدنصیر مینگل میرا محسن اور میر شفیق الرحمن مینگل بھائی ہے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گوشہ نشینی کا فیصلہ کیا مگر ان دونوں شخصیات کے کہنے پر میں مجبوراً اپنا فیصلہ واپس لے رہاہوں،سوشل میڈیا پر میری گوشہ نشینی کو غلط رنگ دیا گیا حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ شیخ قبیلہ کے سربراہ سردار مراد خان شیخ اپنے دیگر ساتھیوں میر شفیق الرحمن گچکی ،میر نذیر احمد شیخ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میں اپنی ذاتی و قبائلی مصروفیات کی وجہ سے سیاست سے گوشہ نشینی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا میرے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے دیا گیا اور اس کا الگ مقصد نکالنے کی کوشش کی گئی حالانکہ میں نے واضح کر دیا تھا کہ ذاتی اور قبائلی مصروفیات کی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا ہے میرا قبائلی تعلق میر شفیق الرحمن سے مضبوطی کے ساتھ قائم ہے سردار مراد خان شیخ کا کہنا تھا چونکہ میر محمد نصیر مینگل میرا محسن ہے اور ان کی ہر بات میرے لئے حکم کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے فون پر مجھے سیاست میں دوبارہ ایکٹو ہونے کا کہا جبکہ دوسری جانب جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق الرحمن مینگل نے بھی مجھ سے رابطہ کیا اور ہمارے درمیان تفصیل سے گفتگو ہوئی ان دونوں شخصیات کے کہنے اور جھالاوان عوامی پینل کے سیاسی و قبائلی ساتھیوں میر محمد خان رئیسانی ،میر شہباز خان قلندرانی ،میر بلا ل احمد راہی ، عبدالواحد غلامانی، میرغلام حیدرگرگناڑی، رئیس صادق گزگی، شبیراحمد موسیانی، میرفدا احمد قلندرانی، میر سلمان خان رئیسانی ،اسرار ساسولی و دیگر ساتھیوں کے پُراسرار پر میں اپنا اور اپنے ساتھیوں کا فیصلہ واپس لیتا ہوں۔ میرا جینا مرنا میرشفیق الرحمن مینگل کے ساتھ ہے اور رہیگا۔ جھالاوان عوامی پینل میرا نظریہ اور میری سوچ کا بنیادی محورہے۔ میں اپنے نظریہ سے الگ ہونے کا سوچ نہیں سکتا۔سوچا تھا سیاست سے گوشہ نشینی اختیار کر کے قبائلی و ذاتی مصروفیات کو نمٹا دونگا مگر میر محمد نصیر مینگل ،میر شفیق الرحمن مینگل اور باقی جھالاوان عوامی پینل کے ساتھیوں کی محبت بے لوث ساتھ دینے کی وجہ سے میں نے اپنا فیصلہ واپس لے رہاہوںاوراب جھالاوان عوامی پینل کے پلیٹ فارم سے میر شفیق الرحمن مینگل کی قیادت میں پہلے کی طرح اپنی قوم ،بلوچستان اور پاکستان کے لئے جدو جہد جاری رکہونگا۔
