پشتونخوامیپ اپنے حقیقی و برحق موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی ‘ رحیم زیارتوال ‘ قہار ودان و دیگر

پشتونخوامیپ اپنے حقیقی و برحق موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی ‘ رحیم زیارتوال ‘ قہار ودان و دیگر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ہرنائی:پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتون غیور ملت کے قومی ارمانوں کی تکمیل کا واحد حقیقی پلیٹ فارم ہے پشتونخوامیپ پر اعتماد اور روزانہ کی بنیاد پر پارٹی میں شمولیتوںسے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پشتونوں میں قومی شعور اجھاگر ہوچکا ہے اور پشتون غیور ملت نے اب محسوس کرلیا ہے کہ ہماری بقا صرف اور صرف پشتونخوامیپ میں ہی ہے ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ ضلع ہرنا ئی کے علاقہ خوست کے زیر اہتمام حاجی حمید تار ڑکے قیادت میں چھیالیس خاندانوں کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ شمولیتی اجتماع سے پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی سیکرٹری جنرل سابق صوبا وزیر عبدالرحیم زیارتوال صوبا ئی نائب صدر قہار خان ودان ، سابق رکن صوبائی اسمبلی لیاقت آغا، ضلعی سیکرٹری محمد نعیم ضلعی سنیئرمعاون ملک عبدالسلام عبدلانی ضلعی معاون عنایت لالا ملک تیمور تارڑ ملک اموجان اکا اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا انھوں نے کہا کہ آج ملک شدید معالی معاشی آینی سیاسی بدامنی اور بہت سارے بحرانوں سے درچار ہے جس کے ذمہ دار ملکی سیاست میں اسٹبلشمنٹ کا کھلے عام مداخلت ہے شروع دن سے اس ملک میں نہ جمہوریت اور نہ جمہوری اداروں کو پہنپنے دیا گیا جسکی پشتونخوامیپ نے روز اول سے مخالفت کی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے خان شہید عبدالصمد خان اچکز ئی نے قید وبند کی صوبتیں برداشت کیں اور عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے جام شہادت تک نوش کیا اور آج تک پشتونخوامیپ اپنے حقیقی اور برحق موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ چکی ہے مقررین نے کہا کہ عوام کی مرضی کے خلاف زر و زور کے ذریعے الیکشنوں میں اپنے مرضی کے لوگوں کو عوام پر مسلط کرتے رہے ہیں جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے ملک معاشی بحران کے ساتھ ساتھ دہشتگردی بد امنی بے روزگاری اور مہنگائی کے دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے جسے ان سنگین بحرانوں سے نکالنا نہ سلیکٹڈ حکمرانوں اور نہ ہی سلیکٹرز کا کام ہے پورے ملک میں پشتونوں پر بد ترین دہشت گردی مسلط کر دی گ ہے ہمارے جان مال عزت وآبرو کو ئی چیز محفوظ نہیں پشتون غیور ملت کے قومی دولت و وسایل کو بے دریغ خام مال کی صورت میں لوٹا جارہا ہے ہمیں اپنے ہی معدنیات کے ذخایر سے بے دخل کیے گئے ہیں پشتون غیور ملت دنیا کے بیش بہا قیمتی خزانوں کے مالک ہوتے ہوئے دو وقت کی روٹی کا محتاج ہے تعلیم اعلاج معالجے اور صاف پانی کی فراہمی تک میسر نہیں ہے مقررین نے کہا کہ حالیہ وفاقی وصوبا ئی بجٹوں میں پشتونوں کو مکمل نذر انداز کرنے کا اصل مقصد پشتونوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ ہم اس ملک کے تیسرے درجے کے شہری ہیں انھوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اس پشتون دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے مقررین نے کہا کہ اس ملک کے بحرانوں کا واحد حل ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی پارلیمنٹ کی بالادستی قومی برابری کی بنیاد پر با اختیار سینٹ عدالت کا اپنے فیصلوں میں آزادی اور پاکستان پانچ بردار اقوام پشتون بلوچ سندھی پنجابی اور سرایکی اقوام کا قومی برابری ہر قوم کا اپنے وسائل پر مکمل اختیار میں اس ملک کا بقا ہے مقررین نے نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پشتون غیورملت کے قومی تحریک میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ نے شامل ہونے والے ساتھی اپنے پارٹی پروگرام کو گھر گھر او فرد فرد تک پہنچھانے کے لیے دن رات محنت کرینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!