کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 10814میں سے 5885کے صحت یاب ہونے کے بعد ایکٹو مریضوں کی تعداد 4806جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 123ہوگئی ۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 7اضلاع کوئٹہ، خضدار، مستونگ، چاغی ، لورالائی،نوشکی ،موسیٰ خیل سے کورونا وائرس کے مزید 48کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10814ہوگئی ہے جبکہ ان افراد میں سے54فیصد یعنی 5885کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 4806ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک کورونا وائر س سے ہونے والی اموات کی تعداد 123ہے ، رپورٹ کے مطابق اتوار کو صوبے میں کورونا وائرس کے 295ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد اب تک کئے ٹیسٹ تعداد کی تعداد 51016ہوگئی ہے جن میں سے 40202میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 72کے نتائج آنے باقی ہیں ، رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے کورونا وائرس کے سب زےادہ کیس کوئٹہ سے 8195رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جعفرآباد سے 323،خضدار سے 220،مستونگ سے 211،چاغی سے 186،لسبیلہ سے 170،کیچ سے 161، قلعہ عبداللہ سے149،پشین سے 145،لورالائی سے 128،ڈیرہ بگٹی سے 17،سبی سے 96، قلعہ سیف اللہ سے 90کیس رپورٹ ہوئے ہیں
