اسلام آباد:محکمہ فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیموں نے ٹڈٹ دل سے متاثرہ علاقوں میں26-06لاکھ سے زائد ایکڑ پر سروے اور کنٹرول آپریشن کو مکمل کر لیا۔نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں-32 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں1028 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک7۔400504 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 9.89 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور51۔10545 اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 06۔26لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5336 سے زائد افراد اور 676 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 250735 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2554 افراد (بشمول پاک فوج) اور 349 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں95۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1131347 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 100414 ایکڑ پر سروے اور 6 اضلاع (دادو، شہید بےنظیرآباد، نوشیروفیروز، تھرپارکر، سکھراور خیرپور) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2634 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 102 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 05۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 168674 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں 182507 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 847 افراد (بشمول پاک فوج) اور 106 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 53۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 216976 ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار،آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب، جعفر آباد اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2150 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں36۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1151303 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے
