سینیٹر منظور کاکڑ پر حملہ قابل مذمت ‘ پولیس کارروائی کرے ‘ ضیا لانگو

سینیٹر منظور کاکڑ پر حملہ قابل مذمت ‘ پولیس کارروائی کرے ‘ ضیا لانگو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو کوئی بھی حکومتی رٹ کو چیلنج کرے گا ان کے خلاف سخت کاروائی سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر داخلہ نے اعلی پولیس حکام کو ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے فوری گرفتاری کی ہدایات دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!