کچلاک :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ جرگہ اور تصفیہ ہماری تاریخ کا حصہ ہے ،قبائلی رنجشوں اور اقوام کے دست وگریباں سے آج ہم پسماندگی کاشکارہے ،معاف کرنا بہترین عمل ہے جس کا اللہ اجر دیتاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کچلاک کلی ملک شاہجہان میں دوگھرانوں کے درمیان جھگڑے کی تصفیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روزکچلاک کلی ملک شاہجہان میں دوگھرانوں کے درمیان جھگڑے کی تصفیہ ،دونوں گھرانے آپس میں شیر وشکر ہوگئے بعدازاں ملک رمضان مہترزئی کی جانب سے شرکا کو عشائیہ دیاگیا۔گزشتہ روزسات سال قبل کلی ملک شاہجہان کچلاک میں مہترزئی قبیلہ کے دو گھرانوں ملک عبدالحکیم مہترزئی ،ملک فاروق مہترزئی اور ملک عبدالصمد (مرحوم )ملک رمضان کاکڑ ،ملک خالد مہترزئی کے گھرانوںکے درمیان ناخوشگوار واقعہ جنگ وجھگڑا ہوا تھا ،شخصیات سردار اکبر کمال خیل ناصر،حاجی جہانگیر خان پانیزئی ،سردار یحییٰ خان ناصر ،حاجی نجیب ناصر ،حاجی نیک محمد ناصر کی ثالثی اور خصوصی کوششوں سے قبائیلی روایات کے مطابق دونوں گھرانوں میں تصفیہ کرادیاگیااوردونوں خاندانوں کے رنجش ختم کرکے بغلگیر کردیا تصفیہ میں ممتاز علما کرام کے علاوہ صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی، نواب زادہ عمر فاروق کاسی ،جمال الدین رشتیا ،ملک امین اللہ ایڈوکیٹ ،سید محمد ادریس آغا ،حاجی روزالدین کاکڑ ،حاجی عبدالباری کاکڑ ،کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر ملک شمس الدین کاکڑ ،ملک حاجی محمد یونس مہترزئی ، امن کمیٹی کے صدر ملک اشرف بازئی ،حافظ عبدالرشید نیازی ،ملک عصمت دومڑ ،ڈاکٹر حاجی نذر محمد ،ملک زین اللہ کاکڑ ،اخلاق بازئی ،انجمن تاجران کچلاک کے صدر حاجی عبدالجبار کاکڑ ،حاجی وزیر محمد سنزر خیل ،ملک کبیر بازئی ،فدا کاکڑ ،عارف کاکڑ مسلم باغ ،ملک اعظم مہترزئی ،محمد انور ،سمیت سینکڑوں کی تعداد میں قبائیلی معتبرین اور سماجی رہنماﺅںکی شرکت کی ۔تصفیہ کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرزمرک خان اچکزئی نے دونوں خاندانوں کے تعاون اور بالغ نظری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جرگے اور تصفیہ ہمارے تاریخ کا حصہ ہے اور بیرون عدالت فیصلے ہمیشہ دیر پا ثابت ہوئے باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد اپنا کر ہم اپنے وطن کو ترقی اور خوشحالی دے سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہمیشہ پشتون قوم کو دست و گریبان کرکے انھیں پسماندہ رکھا گیا ہے معاف کرنا بہترین عمل ہے جس کا اجر اللہ تعالی اپنے غیب کے خزانوں سے ضرور دیتا ہے لیکن پہلے جوش کے بجائے ہوش سے کام لینا ہی عقلمندی ہے انھوں نے کہا کہ زئی اور خیلی سے دور رہے اس خطہ کی ترقی کیلئے جنگ جھگڑوں کا خاتمہ اولین شر ط ہے اور ہر طبقہ ئے فکر کیلئے کردار ادا کرنا چائے جو وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر ملک رمضان ملک خالد ،ملک حیات فیملی نے اللہ کی رضا کیلئے میڑھ مرکہ کو معاف کرکے اپنے رہائش گاہ پر شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور اجتماعی دعا کی گئی۔
