کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقعوں کی فراہمی کیلئے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ انوویشن لیب ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے جس سے حقیقی معنوں میں بہتری آئے اور ترقی کی راہ ہموار ہو۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹیوں کے گرانٹ کو 500 ملین سے بڑھا کر 2000 ملین کردیا ہے گورنمنٹ انوویشن لیب سے باہمی اشتراک سے نوجوانوں کو مواقعوں کا ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا ہوگا کہ جس حقیقی معنوں میں بہتری آئے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، انہوں نے کہاکہ بجٹ میں بلوچستان میں 14 تاریخی اور قدرتی مقامات تک نئی سڑک اور سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی ہیلتھ سروس بہترین اقدام ہے جس کے ذریعے مزید بہتری لائی جائے گی۔






