عدالتوں کا کام سائلین کی دادرسی کرکے انہیں انصاف مہیا کرنا ہے‘ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

عدالتوں کا کام سائلین کی دادرسی کرکے انہیں انصاف مہیا کرنا ہے‘ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق 11 جولائی 2020کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی کاریزات میں مکمل ہونے والے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان،سینئر جج جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس محمد اعجاز سوائی، جسٹس کامران خان ملاخیل،جسٹس ظہیرالدین کاکڑ ،جسٹس عبداللہ بلوچ ، جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس عبدالحمید بلوچ،رجسٹرار ہائیکورٹ راشد محمود، ممبر انسپکشن ٹیم آفتاب احمد لون، ایڈووکیٹ جنرل ارباب طاہر ،سیکریڑی سی اینڈ ڈبلیو نورالامین مینگل، چیف انجینئر ایوب خان ناصر، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالباسط شاہ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل منیر احمد کاکڑ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سلیم لاشاری ایڈوکیٹ ،ممبر بلوچستان بار کونسل راعب بلیدی، صدر کوئٹہ بار ممبر آصف ریکی، صدر پشین بار عبدالہادی ترین ایڈوکیٹ ،ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت خان بازئی ،ایڈیشنل جج محمد انور محمد شہی،جوڈیشل مجسٹریٹ خانوزئی عائشہ کاکٹر،رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی کمشنرکوئٹہ عثمان علی خان ،ڈپٹی کمشنرپشین قائم خان لاشاری و دیگر جوڈیشل افسران اور وکلاءموجود تھے اس موقع پر محکمہ بی اینڈ آر کے چیف انجینئر محمد ایوب ناصر نے 30 ملین کی لاگت سے تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس کے حوالے سے چیف جسٹس اور دیگر ججز صاحبان کو بریفنگ دی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ عدالتوں کا کام سائلین کی دادرسی کرکے انہیں انصاف مہیا کرنا ہے جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی چیف جسٹس بلو چستان ہائیکورٹ نے کہا کہ لوگوں کو تعلیم صحت و زندگی دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اس سلسلے میںعام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اس کے لیے دور دراز علاقوں کے عوام کوانکی دہلیزپر انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!