بلوچستان حکومت کیسکو کی 40ارب روپے مقرض ‘ریکوری20فیصد ہوتی ہے ‘ کیسکو چیف

بلوچستان حکومت کیسکو کی 40ارب روپے مقرض ‘ریکوری20فیصد ہوتی ہے ‘ کیسکو چیف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کوئٹہ انجینئر محمد عارف نے کہا ہے کہ کمپنی کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کرے اس کے لئے صارفین اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں بلوچستان میں مجموعی طور پر 20 فیصد ریکوری ہوتی ہے ہمارے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہےں اس وقت بھی بلوچستان حکومت کیسکو کی 40 ارب روپے کی مقروض ہے کوئٹہ کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے نئے 2جدید گرڈز اور فیڈرز کی تعمیر ناگزیر ہے جس کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت تمام متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہےں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر عہدیداروں اور ممبران سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کیسکو کے اے سی سینٹرل کوئٹہ شوکت جوگیزئی، چیمبر کے صدر مقبول الٰہی بھٹی ، پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر حاجی حمد اللہ خان ترین، ملک ندیم کاسی ، حاجی عبدالباقی کاکڑ، چوہدری رفعت علی ، حاجی نادر ، حاجی نعمت اللہ نورزئی، حاجی عبداللہ نورزئی، قاری عبید اللہ درانی، نعیم رمضان ، قاسم پرکانی، ڈاکٹر فرحان یوسفزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چیمبر کے صدر مقبول الٰہی بھٹی نے انہیں بجلی کی ترسیل میں بزنس کمیونٹی، تاجر برادری اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بجلی اور وولٹیج کی کمی بیشی کے علاوہ مختلف مسائل کا سامنا ہے بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے کاروبار زندگی ، زراعت بری طرح متاثر ہورہی ہے اس لئے جدید دور کے مطابق تجربات اور مہارت رکھنے والے شعبوں سے فائدہ اٹھا کر لوگوں کی مشکلات کم کی جاسکتی ہےں۔ اس موقع پر کیسکو چیف انجینئر محمد عارف نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران میری کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو زیادہ وقت بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا سکوں کیونکہ کوئٹہ کے 5 گرڈ اور فیڈرز پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ صارف زرعی ٹیوب ویلز ہیں جو 75 فیصد لوڈ کھینچتے ہیں اس میں 10 ہزار روپے زمیندار 40 ہزار روپے صوبائی حکومت اور 29 ہزار روپے وفاقی حکومت نے دینے ہیں ان تینوں نے اپنی بروقت ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا جس کی وجہ سے مسائل بڑھتے گئے ہم نے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ حکام کو فیڈروں اور گرڈ پر بڑھتے ہوئے لوڈ سے متعلق آگاہی دی ہے تاکہ سسٹم کو بہتر بنایا جاسکے یہ اسی صورت ممکن ہے کہ عوام اور تمام صارفین اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں اس وقت بھی بلوچستان حکومت کیسکو کی 40 ارب روپے کی مقروض ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!