بااثر ٹھیکیدار کی لاپرواہی ، چاغی ٹو گردی جنگل سڑک گزشتہ ڈھائی تین سالوں سے زیر تعمیر

بااثر ٹھیکیدار کی لاپرواہی ، چاغی ٹو گردی جنگل سڑک گزشتہ ڈھائی تین سالوں سے زیر تعمیر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی( نامہ نگار) چاغی کے ممتاز قبائلی رہنماء میر عبدالشکور محمد حسنی نے کہا کہ بااثر ٹھیکیدار کی لاپرواہی چاغی ٹو گردی جنگل سڑک گذشتہ ڈھائی تین سالوں سے تعمیر ہونے کا نام تک نہیں لیتا یہ بات بالکل سمجھ سے بالاتر ہے کہ مذکورہ ٹھیکیدار اتنا بااثر ہے کہ جن کے سامنے علاقے کے ایم این اے ۔ایم پی اے ۔ڈی سی ۔ایکسئین بی اینڈ آر ۔وزیر ومشیر بلکہ پوری ضلع انتظامیہ تک بے بس ہیں اور بااثر کرپٹ نااہل ٹھیکیدار نے گذشتہ کئی سالوں سے چاغی کے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اس جدید اور ترقیافتہ دور میں چاغی کے باشندے چاغی ٹو گردی جنگل 20 منٹ کا فاصلہ چار گھنٹوں میں طے کرتے ہیں جو کہ سراسر ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ شاید یہ پورے ملک کا واحد اور بااثر ٹھیکیدار ہے کہ جسے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی ان کے دل میں خوف خدا ہے کئی مریض اسی ٹھیکیدار کی نااہلی اور سڑک کی تعمیر میں لاپرواہی سے دالبندین کے ہسپتال میں پہنچنے سے پہلے موت کے آغوش میں چلے گئے ہیں کیا یہ ٹھیکیدار ۔ایکسئین اور عوامی نمائندوں کو قیامت کے دن غریبوں کی اموات کا حساب نہیں دینا ھوگا ۔ظالموں کچھ تو خدا کا خوف کرو ۔کئی کئی مہینے گزرنے کے ٹھیکیدار کے مزدور سڑک پر مٹی اور پتھر ڈال کر رفوچکر ہوجاتے ہیں لوگ اپنی قیمتی گاڑیوں کو کچے راستوں پر گھسیٹ کر چلانے پر مجبور ہیں مگر کوئی بھی نوٹس لینے والا نہیں ۔ فرعون نما ٹھیکیدار کی کرتوتوں سے چاغی کے لوگ تنگ آچکے ہیں ایم این اے ایم پی اے چاغی اور دیگر آفیسران و حکام بالا بھی اسی سڑک سے چاغی آتے جاتے ہیں مگر کیا وجہ ہے کہ وہ کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مگر اب چاغی کے عوام مذید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے بہت ظلم ہوا اس لیے اعلی حکام فی الفور فرعون نما ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرکے کسی بہترین کمپنی سے سڑک کی تعمیر کو یقینی بنائیں ۔بصورت دیگر عوام کا احتجاج حق پر مبنی ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!